إعلان الشیخ عادل الکلبانی في موسم الریاض || سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کا فلم میں رول |

0 Comments
إعلان الشیخ عادل الکلبانی في موسم الریاض || سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کا فلم میں رول |



काबे के एक इमाम की फिल्म में अदाकारी | Adil Bin Qasim Alkalbani Ki Film Me Adakari..

#موسم_الرياض #شیخ_عادل_الکلبانی #إعلان

امامتِ حرم سے فلمی اداکاری تک

اللہ نے انہیں مسجد حرام کی امامت کے منصب پر فائز کیا۔ مگر اب وہ فلموں میں کام کرنے لگے ہیں۔ یہ ہے عبرت ناک داستان سعودی شیخ، عادل بن قاسم الکلبانی کی۔ یہ مسجد حرام کے پہلے سیاہ فام امام تھے۔ اس سے قبل وہ ریاض کی جامع مسجد شاہ خالد میں تقریباً 25 برس تک امامت کراتے رہے۔ 4 رمضان 1429ھ (2008ء) کو انہیں مسجد حرام میں تراویح و وتر کا امام مقرر کیا گیا۔ مگر دو دن 5 اور 6 رمضان کو امامت کرانے کے بعد انہیں معزول کردیا گیا۔ یہ ریاض واپس آگئے اور جامع المحيسن میں امام بن گئے۔ اس کے بعد موصوف پر گویا روشن خیالی کا بھوت سوار ہوگیا۔ 2010ء میں موسیقی کے جواز کا فتویٰ دیا۔ جس پر یہ سخت تنقید کا نشانہ بنے۔ ان کے خلاف امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس، مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ، شیخ صالح اللحيدان وغیرہ کے فتاویٰ آئے، امام حرم شیخ شریم نے ان کے رد میں ایک قصیدہ بھی “قصیدہ عتاب” کے نام سے لکھا۔ 2018ء میں ریاض میں تاش کے چیمپئن شپ کا افتتاح شیخ کلبانی نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس پر بھی یہ سخت تنقید کی زد میں آئے۔ یہ چھ سال تک سعودی ائیر لائن میں ملازمت کرتے رہے، اسی دوران دین کی طرف ان کا رجحان پیدا ہوا، مختلف علماء سے انہوں نے قراءت وغیرہ کا علم حاصل کیا، ان کی آواز اچھی تھی۔ اس لئے بڑی جامع مسجد کے امام مقرر ہوئے۔ پھر مسجد حرام میں بھی امامت کا شرف ملا۔ مگر اپنی رنگین مزاجی کے سبب یہ عزت ہضم نہ کرسکے۔ اب یہ سعودیہ کے مشہور ٹک ٹاکرز میں سے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اب فلموں میں بھی جوہر دکھانے لگے ہیں۔ مگر افسوس یہ ہے کہ دو دن نماز پڑھانے کے باعث ان کی نسبت مسلمانوں کے قبلہ اور مسجد حرام کے ساتھ جڑ گئی ہے۔ عرب میڈیا میں ہر جگہ یہی کہا جا رہا ہے کہ سابق امام حرم شیخ کلبانی نے یہ کیا، وہ کیا۔ لوگ انہیں مسجد حرام کی نسبت سے ہی جانتے ہیں۔ موصوف سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021ء ’’کومبیٹ فیلڈ‘‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹ بال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹوں کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے، لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ موسیقی کے دلدادہ لوگ بھی اس پر رنجیدہ ہیں۔ جس پروموشنل ویڈیو جس میں عادل الکلبانی نے حصہ لیا، اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں موصوف کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔ یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ تركي آل الشيخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟‘‘ ایک صارف نے تنقیدی لہجے میں کہا اللہ آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔واضح رہے جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ وہی ادارہ ہے، جو سرزمین وحی میں لہو ولعب کو ترویج دینے کیلئے سینمے کھول رہا ہے۔ جس پر دینی طبقہ سخت اضطراب کا شکار ہے اور سابق امام حرم اس میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیا للعجب!! وماذا بعد يا إمام الحرم المكي السابق؟!”

See also  TNC 352: Previews of Fulton vs Inoue, Spence vs Crawford

-~-~~-~~~-~~-~-
delight watch: “Bachchu ko Mili Eidi Hadiya Kis Ka Haq Hai? | بچوں کو ملی عیدی تحفے میں سے والدین کا خرچ کر سکتے؟”

-~-~~-~~~-~~-~-

Share casino bonus: